پاکستان

وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ اہلیہ سمیت اینٹی کرپشن میں طلب

وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ اہلیہ سمیت اینٹی کرپشن میں طلب

لاہور: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ اور ان کی اہلیہ کو انسداد بدعنوانی نے بیانات قلمبند کرنے کیلئے طلب کرلیا۔ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ پر کلر کہار میں بسمہ اللہ فارم ہاوسنگ سوسائٹی میں 2 فارم ہاوسز بطور رشوت لینے کا الزام ہے، اسی لیے اینٹی کرپشن لاہور ہیڈکوارٹرز کی ٹیم نے رانا ثنا اور ان کی اہلیہ کو بیانات قلمبند کرنے کیلئے طلب کیا ہے۔ ذرائع اینٹی کرپشن کا کہنا ہے کہ دونوں پلاٹس رانا ثنااللہ کی اہلیہ کو بلامعاوضہ بطور رشوت دیئے گئے، اینٹی کرپشن کا رانا ثنا اللہ اور ان کی اہلیہ کو 22 نومبر کو 11 بجے پیش ہونے کا نوٹس جاری کردیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے