کھیل

وسیم اکرم لنکا پریمئر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے سفیر مقرر

وسیم اکرم لنکا پریمئر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے سفیر مقرر

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈ فاسٹ بولر وسیم اکرم کو سری لنکا کی لنکا پریمئر لیگ (ایل پی ایل) کے تیسرے ایڈیشن کیلیے برانڈ ایم بیسیڈر مقرر کیا گیا ہے۔ ایل پی ایل میں وسیم اکرم کو سابق سری لنکن کپتان اور مایہ ناز بیٹر سنتھ جے سوریا کے ساتھ لیگ کا برانڈ ایمبی سیڈر بنایا گیا ہے۔ ایل پی ایل کا تیسرا سیزن 6 دسمبر سے 23 دسمبر تک کھیلا جائے گا، جس میں پاکستان سمیت کئی ممالک کے کرکٹرز شریک ہوں گے۔ وسیم اکرم ایل پی ایل کا سفیر بنائے جانے پر خوش ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ انہیں سری لنکن فینز سے ہمیشہ پیار اور محبت ملا ہے، اس لیگ سے اچھے کھلاڑی سری لنکا کو مل رہے ہیں، جو ہمیں ایشیا کپ میں بھی نظر آئے۔ وسیم اکرم نے مزید کہا کہ میں ایل پی ایل کے گزشتہ 2 ایڈیشنز کے میچز اور ان کی کوالٹی دیکھی ہے، پر امید ہوں کہ تیسرے ایڈیشن میں بھی کرکٹ کا معیار برقرار رہے گا۔ لیجنڈ فاسٹ بولر نے اپنے انٹرنیشنل کیریئر میں 916 وکٹیں حاصل کی ہیں جبکہ سنتھ جے سوریا نے کیریئر کے دوران 20 ہزار رنز اور 440 وکٹیں حاصل کیں، دونوں کرکٹرز کا شمار اپنے وقت کے بہترین کھلاڑیوں میں ہوتا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے