کھیل

بھارتی ٹیم پاکستان نہیں جائے گی لیکن پاکستان ہندوستان ورلڈکپ کھیلنے آئے گا

بھارتی ٹیم پاکستان نہیں جائے گی لیکن پاکستان ہندوستان ورلڈکپ کھیلنے آئے گا

بھارتی اسپنر روی چندران ایشون نے پاکستان میں شیڈول ایشیاکپ 2023 کے حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی ٹیم پاکستان کا دورہ نہیں کرے گی البتہ پاکستان ورلڈکپ کیلئے ہندوستان آئے گا۔ بھارتی کرکٹر ایشون نے کہا کہ ایشیاکپ پاکستان میں ہونا تھا لیکن اگر پاکستان ہوسٹ کرتا ہے تو ہم اس میں حصہ نہیں لیں گے تاہم اگر آپ چاہتے ہیں کہ ہم حصہ لیں تو مقام تبدیل کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے کئی بار دیکھا ہے کہ پاکستان منع کردیتا کہ نہیں آ گے تو ہم بھی نہیں آئیں لیکن ورلڈکپ کھیلنے پاکستانی ٹیم انڈیا آئے گی، مجھے نہیں لگتا یہ ممکن ہے کہ پاکستان نہ آئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے