منڈی بہا الدین کے علاقے رکن میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فلک شیر کی گاڑی پر فائرنگ ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق اس واقعے میں پی ٹی آئی رہنما فلک شیر زخمی ہوگئے ہیں جبکہ ان کا ڈرائیور جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ پرانی دشمنی کا نتیجہ ہے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ میں ملوث 5 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ واقعہ کا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا۔