صحت

چلنے سے معذور افراد کے لیے دماغ سے کنٹرول ہونے والی وہیل چیئر

چلنے سے معذور افراد کے لیے دماغ سے کنٹرول ہونے والی وہیل چیئر

ٹیکساس: معذوری کی شدت بسا اوقات ہاتھ اور پیروں کو مفلوج کردیتی ہے۔ اس ضمن میں دماغ سے چلنے والی ایک وہیل چیئر بنائی گئی ہے جو دماغ سے کنٹرول ہوتے ہوئے پرہجوم کمرے میں کسی سے ٹکرائے بغیر اپنی منزل تک پہنچ سکتی ہے۔ اگرچہ یہ وہیل چیئر، فی الحال کسی مصروف سڑک اور ٹریفک میں نہیں چل سکتی تاہم اسے تین ایسے افراد پر آزمایا گیا ہے جو دونوں ہاتھوں اور دونوں پیروں سے یکساں معذور تھے اور کسی لیور کو ہلانے کے بھی قابل نہ تھے۔ انہیں وہیل چیئر پر بٹھا کر ایک ہال میں لایا گیا تو وہ دماغ کے سگنل سے سے وہ باآسانی وہیل چیئر چلانے لگے۔ پہیوں والی خودکارکرسی کو چلانے کے لیے دو طریقے استعمال کئے جاتے رہے ہیں، اول مریض کو اسکرین پر روشنی کا ایک نقطہ دیکھنے کو کہا جاتا ہے اور اس عمل کو اے آئی سے گزار کر وہیل چیئر کی موٹر چلتی ہے۔ لیکن اس طرح دیکھنے والے کو مسلسل نظر جمانی پڑتی ہے جو اکتاہٹ کی وجہ بنتی ہے۔ دوم دماغ میں الیکٹروڈ لگا کر براہِ راست دماغی سگنلوں کو پڑھا جاتا ہے اور مریض جو سوچتا ہے مشین اسے کرسی بھگانے میں استعمال کرتی ہے۔ لیکن اول اس میں تربیت اور دوم سرجری کی ضرورت بھی ہوتی ہے جو تکلیف دہ عمل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے