اسلام آباد: وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف متعین طریقہ کارکے مطابق تعیناتیوں کا فیصلہ کریں گے۔ وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے بیان میں کہا کہ وزارت دفاع کی جانب سے بھجوائی گئی سمری وزیراعظم آفس کو موصول ہوگئی ہے۔سمری میں چئیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور چیف آف آرمی سٹاف کے عہدوں پر تقرری کے لئے ناموں کا پینل بھجوایا گیا ہے۔ مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف متعین طریقہ کار کے مطابق ان تعیناتیوں سے متعلق فیصلہ کریں گے۔ گزشتہ روز آئی ایس پی آر نے آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق سمری وزارت دفاع کو بھیجنے اور وزیردفاع خواجہ آصف نے سمری موصول ہونے کی تصدیق کی تھی۔