اسلام آباد: راولپنڈی انتظامیہ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کو 26 نومبر کو ہی دھرنا ختم کرنے کی مشروط اجازت دی ہے۔ پی ٹی آئی 26 نومبر ہی کو مجمع ختم کرنے کی پابند ہوگی۔ شرائط کو بطور تحریری معاہدہ لیا جائے۔ پی ٹی آئی کی طرف سے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم عباسی نے معاہدے پر دستحط کیے ہیں۔ 56 شرائط پر مبنی مسودے پر رضامندی کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق سخت شرائط حساس تنصیبات اور قائدین کی سکیورٹی یقینی بنانے کے لیے تیار کی ہیں۔ جلسہ انتظامیہ جلسہ گاہ کے سوا کسی عمارت کی حدود میں داخل نہیں ہوسکیں گے۔ پی ٹی آئی کو پابند کیا ہے کہ صرف جلسہ ہوگا اور 26 کو ہی ختم ہوگا۔ جلسہ کی رات کو علامہ اقبال پارک میں کسی کارکن کو ٹھہرایا نہیں جائے گا۔ شرائط میں کہا گیا ہے کہ اس بات کا بھی خیال رکھا جائے گا کہ سانڈ سسٹم سانڈ ایکٹ کے مطابق استعمال کیا جائے گا۔ سانڈ سسٹم اذان کے وقت بند کیا جائے گا۔ پی ٹی آئی قیادت رضارکاروں کو داخلی راستوں پر تعینات کرے گی۔ رضاکاروں کے پاس سکیورٹی جیکٹس اور بیجز موجود ہوں جب کہ خواتین کارکنان کی تلاشی کے لیے لیڈی رضاکار اور ویمن پولیس موجود ہو گی۔