پاکستان

عمران خان اسمبلیاں توڑنے کا کہیں گے تو ایک منٹ تاخیر نہیں ہوگی وزیراعلی پنجاب

عمران خان اسمبلیاں توڑنے کا کہیں گے تو ایک منٹ تاخیر نہیں ہوگی وزیراعلی پنجاب

لاہور: وزیراعلی پنجاب نے کہا ہے کہ صوبے کی حکومت عمران خان کی امانت ہے جب وہ کہیں گے تو اسمبلی تحلیل کرنے میں ایک منٹ کی دیر نہیں ہوگی۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ ہم وضع دار لوگ ہیں، جس کے ساتھ چلتے ہیں اس کا ساتھ نہیں چھوڑتے، عمران خان اسمبلیاں توڑنے کا کہیں گے تو ایک منٹ دیر نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اللہ نے عمران خان کو نئی زندگی عطا کی اور پنڈی جلسے میں چیئرمین پی ٹی آئی کی سیاسی حکمت عملی فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگئی ہے، عوام کا ٹھاٹھے مارتا سمندر عمران خان کی مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ چوہدری پرویز الہی نے کہا کہ صوبائی اسمبلیوں کے استعفے آتے ہی پی ڈی ایم کا جعلی اتحاد بھی انتشار کی شکل اختیار کرجائے گا، جیسے ہی استعفے دیں گے تو شہباز شریف کی 27 کلومیٹر کی حکومت 27 گھنٹے بھی نہیں چل سکے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے