امریکی ماہرین کے مطابق انسانی جسم میں B12 کی کمی کے باعث صحت کے مختلف مسائل ہوسکتے ہیں۔ روز مرہ کی غذا میں بیشتر خوراک B12 کی ضرورت کو پورا نہیں کرتیں، اس کی ضروری مقدار جانوروں سے حاصل کی جانے والی خوراک میں دستیاب ہوتی ہے۔ واضح رہے کہ روز مرہ کی زندگی میں صرف 2.4 مائیکروگرام B12 کی ضرورت ہوتی ہے، لیکن اگر یہ مقدار مذکورہ سطح سے کم ہو تو جسمانی صحت اور معیار زندگی متاثر ہوسکتی ہے۔ اگر کوئی B12 کی کمی کا شکار ہو تو وہ ہر وقت تھکاوٹ کا شکار رہ سکتا ہے، ایسی تھکاوٹ جو روز مرہ کے امور انجام دینے میں مشکلات پیدا کریں۔ اس کے علاوہ دیگر اعصابی بیماریوں میں جسم کا سن پڑجانا، الجھن کا شکار رہنا، یادداشت میں کمی، اداسی کا شکار ہونا یا پھر توازن برقرار رکھنے میں دشواری کا سامنا کرنا۔ اگر B12 کی کمی کا فوری علاج نہ کیا جائے تو یہ کیفیت مستقل طور پر بیماری کی شکل اختیار کر لیتی ہیں۔ لیکن چونکہ ان علامات کی بہت سی ممکنہ دیگر وجوہات بھی ہوسکتی ہیں، اس لیے بیشتر طبی ماہرین B12 کی کمی کے امکان کو نظر انداز کر دیتے ہیں اور اس کی اسکریننگ کو بھی اہمیت نہیں دیتے۔ ایک اچھی اور متوازن غذا کسی بھی وٹامن کی کمی کو پورا کرسکتی ہے۔