پاکستان

عمران خان کا حقِ دفاع ختم کرنے کا فیصلہ درست قرار

عمران خان کا حقِ دفاع ختم کرنے کا فیصلہ درست قرار

لاہور ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی، سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی ہتکِ عزت کے دعوے میں دفاع کا حق ختم کرنے کے خلاف اپیل خارج کر دی۔ عدالت عالیہ کے جسٹس چوہدری محمد اقبال نے عمران خان کی اپیل پر سماعت کی۔ لاہور ہائی کورٹ نے ماتحت عدالت کا عمران خان کا حقِ دفاع ختم کرنے کا فیصلہ درست قرار دے دیا۔ دورانِ سماعت عمران خان کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ شہباز شریف نے عمران خان کے خلاف ہتکِ عزت کا دعوی کررکھا ہے۔ عمران خان کے وکیل نے موقف اپنایا کہ عمران خان نے شہباز شریف کے سوالات پر اعتراضات اٹھائے جو ماتحت عدالت نے مسترد کیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے