صحت

ٹوائلٹ فلش کرنے سے فضلے کے ذرات دور تک پھیلتے ہیں

ٹوائلٹ فلش کرنے سے فضلے کے ذرات دور تک پھیلتے ہیں

کولاراڈو: بیت الخلا میں فلش ٹینک سے پانی کی زوردار بوچھاڑ سے فضلے کے نادیدہ ذرات دور دور تک پہنچتے ہیں اور پہلی مرتبہ ماہرین نے طاقتور لیزر سے ان کی تصاویر لے کر اسے ظاہر کیا ہے۔ یعنی جب جب آپ ٹوائلٹ فلش چلاتے ہیں تو پانی کے قطروں کے ساتھ انسانی فضلے کے نادیدہ ذرات اس بلندی تک پہنچتے ہیں کہ وہ آپ کے لباس کے اردگرد منڈلاتے رہتے ہیں۔ اس بات کا غالب امکان ہے کہ عوامی بیت الخلا میں فلش سے وبائیں مزید پھیل سکتی ہیں یعنی اگر یہاں کچھ لوگ ایسے امراض کا شکار ہوتے ہیں جن کا مرض فضلے سے پھیل سکتا ہے تو اس کا امکان بھی موجود رہتا ہے۔ جامعہ کولاراڈو کے پروفیسر جان کریمولڈی اور ان کے ساتھیوں نے طاقتور لیزر سے فلش کے دوران انتہائی باریک قطروں کی تصاویر لی ہیں جو عام حالات میں کسی طرح دکھائی نہیں دیتے۔ اگرچہ ٹوائلٹ اپنی ساخت کی بنا پر کچھ اس طرح ڈیزائن کیے گئے ہیں کہ پانی اور فضلہ دونوں نیچے کی جانب چلے جاتے ہیں لیکن فلش سے پانی کا زوردار جھٹکا انسانی فضلے کے ذرات پر مبنی انتہائی باریک ذرات اوپر کی جانب اچھالتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ جدید کمرشل فلش سے اوپر کی جانب تیز رفتار ہوا آتی ہے جس کی رفتار دو میٹر فی سیکنڈ تک ہوسکتی ہے۔ اس طرح ٹوائلٹ کے ذرات ڈیڑھ میٹر کی بلندی تک جاتے ہیں اور یہ عمل فلش بٹن دبانے کے صرف 8 سیکنڈ بعد وقوع ہوتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے