کھیل ورلڈ کپ

میسی کی خواہش پوری، اسپینش ریفری کی چھٹی

میسی کی خواہش پوری، اسپینش ریفری کی چھٹی

کراچی: ارجنٹائنی اسٹار لیونل میسی کی ایک بڑی خواہش پوری ہوگئی ہے جب کہ غیرمقبول اسپینش ریفری میٹیو لاہوز ورلڈ کپ سے گھر واپس چلے گئے۔ اسپینش ریفری میٹیو لاہوز نے قطر ایونٹ میں آخری میچ ارجنٹائن اور نیدرلینڈز کا کوارٹر فائنل سپروائز کیا تھا، اسپینش آفیشل نے حیران کن طور پر رانڈ 8 میچ میں 15 یلوکارڈز مختلف پلیئرز کو دیے تھے، اس پر ارجنٹائنی کپتان لیونل میسی نے بھی برہمی کا اظہار کیا تھا، جس میں ان کے دیگر ساتھی پلیئرز بھی ان کے ہم آواز بنے تھے۔ ایلیمانو مارٹنز نے دعوی کیا تھا کہ مذکورہ آفیشل چاہتے تھے کہ ہالینڈ اس مقابلے میں گول کردے، میٹیو لاہوز اب میگا ایونٹ کیمزید کسی میچ میں ذمہ داری نہیں نبھاپائیں گے، انھیں گھر واپسی کا پروانہ مل چکا ہے، لاہوز کی پرفارمنس پر کوئی بھی ٹیم مطمئن نہیں تھی جبکہ ارجنٹائنی پلیئرز نے اس معاملے پر کھل کر اختلاف رائے ظاہر کیا تھا۔ میسی نے اس میچ کے بعد انتہائی محتاط انداز میں کہا تھا کہ میں ریفریز پر بات نہیں کرنا چاہتا کیونکہ ایسا کرنے پر پابندی کا خدشہ رہتا ہے لیکن نیدرلینڈز سے میچ میں لوگوں نے دیکھا جو ہوا تھا، میرے خیال میں فیفا کو اس کا خیال رکھنا چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے