وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پورا ملک موٹروے کے ذریعے جوڑنے کے نواز شریف کے خواب کی تکمیل کا آج اہم دن ہے۔ ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف آج 306 کلو میٹر طویل سکھر حیدرآباد موٹروے ایم 6 کا سنگِ بنیاد رکھیں گے، پشاور کراچی موٹروے کے اس آخری حصے کی تعمیر پر پاکستان کے تمام بڑے شہر جڑ جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایم 6 کو سرکاری اور نجی شراکت داری سے تعمیر کیا جا رہا ہے، وزیرِ اعظم نے ایم 6 کو 30 ماہ کی قلیل مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف آج پہلے سکھر پھر حیدر آباد میں تقاریب میں شرکت کریں گے۔