کھیل

1959 کے بعد پاکستان کو ہوم گرانڈ لگاتار تیسری سیریز میں شکست

1959 کے بعد پاکستان کو ہوم گرانڈ لگاتار تیسری سیریز میں شکست

ملتان: ملتان ٹیسٹ میں شکست کے ساتھ ہی پاکستان کے آئی سی سی ٹیسٹ چیمپیئن شپ کھیلنے کے امکانات تقریبا معدوم ہوگئے ہیں۔ قومی کرکٹ ٹیم کو سال 1959 کے بعد تاریخ میں پہلی بار ہوم گرانڈ پر لگاتار تیسری ٹیسٹ سیریز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ 35 سال بعد فاسٹ بولرز پورے میچ میں ایک بھی وکٹ نہ حاصل کرسکے۔ اسی طرح انگلش ٹیم نے بین اسٹوکس کی کپتانی میں پاکستان کی سرزمین پر پہلی بار ٹیسٹ سیریز اپنے نام کی جبکہ 3 میچز کی سیریز جیتنے والا دوسرا ملک بن گیا۔ اس سے قبل 1956 سے 1959کے درمیان گرین کیپس نے آسٹریلیا سے ایک اور ویسٹ انڈیز سے 2 میچز میں مات کھائی تھی، 1987میں انگلینڈ کیخلاف لاہور ٹیسٹ کے بعد پہلی بار پاکستانی فاسٹ بولرز کسی ٹیسٹ میں ایک بھی وکٹ نہیں حاصل کرنے سے محروم رہے جبکہ انگلینڈ کے فاسٹ بولرز نے مجموعی طور پر 12 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے