تازہ ترین

آئی ایم ایف نے باقاعدہ پاں میں زنجیریں پہنادی ہیں وزیراعظم

آئی ایم ایف نے باقاعدہ پاں میں زنجیریں پہنادی ہیں وزیراعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کارٹیلز چاہتے ہیں کہ گوادر پورٹ ترقی نہ کرے، لیکن ہم اسے آپریشنل کرکے رہیں گے۔ سکھر حیدر آباد موٹروے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ طویل تاخیر کا شکار رہا، اس کی وجوہات میں جانا ضروری بھی ہے لیکن یہ موقع نہیں، ورگرنہ رنگ میں بھنگ پڑ جائے گا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ بہت مشکلات اور چیلنجز کا سامنا ہے، ایک طرف وہ پچھلی حکومت کے ہاتھوں کی گئی معاشی تباہی اور اس کے نتیجے میں مہنگائی کا بوجھ ہے، دوسری طرف آئی ایم ایف کی کڑی شرائط ہیں، انہوں نے باقاعدہ پاں میں زنجیریں پہنادی ہیں، پھر آپ دیکھتے ہیں کہ ہمیں سیلاب سے بحالی کے لیے فنڈز چاہئیں، یہ بہت بڑا چیلنج ہے لیکن ہمت ہارنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ، اللہ کی مدد سے مخلوط حکومت مل کر کام کرے گی اور عوام کے دکھوں کو کم کریں گے اور عوام کے اپنے گھروں میں چین سے بیٹھنے تک ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ شہباز شریف نے کہا کہ ملک میں ہیجانی کیفیت پیدا کرنے کی ایک شعوری کوشش ہو رہی ہے، یہ کہا جارہا ہے کہ تاجر، کسان باہر سڑکوں پر احتجاج کے لیے کیوں نہیں نکل رہے، خدارا اگر آپ کو ذرا بھی قوم کی حالت زار کا اندازہ ہے تو ہوش کے ناخن لیں، آپ کو قوم کی حالت زار کا اندازہ ہے لیکن پروا کوئی نہیں، آپ بہت پتھر دل ہیں، سیلاب میں تو جانہیں سکے اور قوم کو اکسا رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے