پاکستان

اے پی ایس یو پی نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا

اے پی ایس یو پی نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا

ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سیکٹر یونیورسٹیز آف پاکستان (اے پی ایس یو پی) نے وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف کے نام خط لکھ دیا جس کہا گیا ہے کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے 2002 آرڈیننس کی اصل روح اور مقاصد کو برقرار رکھا جائے، کوئی بھی قانون اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بغیر منظور نہ کیا جائے۔ ایسوسی ایشن کے صدر پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبدالرحمن کی جانب سے لکھے گئے خط میں وزیرِ اعظم شہباز شریف سے مطالبہ کیا گیا کہ پیش کردہ بل اور دیگر تمام بل جو ایچ ای سی کے خود مختاری کو محدود کریں، ایسا بل مزید کارروائی کے لیے روکا جائے جو کہ ملک کے بہترین مفاد میں ہے۔ خط میں ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سیکٹر یونیورسٹیز آف پاکستان (اے پی ایس یو پی) او آئی سی، ایچ ای سی اسلام آباد اور پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کے اشتراک سے 11 دسمبر کو کامسٹیک اسلام آباد میں تیسری ریکٹرز کانفرنس 2022 کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔ اس ریکٹرز کانفرنس میں ملک کی سرکاری اور نجی یونیورسٹیوں کے 100 سے زائد وائس چانسلرز اور ریکٹرز نے شرکت کی جس کا اہتمام پاکستان میں اعلی تعلیم کو آگے بڑھانے کا راستہ تجویز کرنے کے لیے کیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے