پاکستان

عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ سے متعلق ایک اور آڈیو لیک

عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ سے متعلق ایک اور آڈیو لیک

اسلام آباد: عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی توشہ خانہ سے متعلق ایک اور آڈیو لیک ہوگئی ہے، جس میں وہ تصاویر لینے پر ملازمین پر برس رہی ہیں۔ مبینہ آڈیو دراصل ٹیلی فون پر ہونے والی گفتگو پر مبنی ہے جس میں بشری بی بی جس شخص سے مخاطب ہیں اس کا نام نہیں لیا البتہ اس سے شدید نالاں معلوم ہورہی ہیں۔ بشری بی بی نے کالر سے استفسار کیا کہ یہ جو توشہ خانہ سے چیزیں آئیں تھیں آپ نے اکبر کو کہا تھا کہ ان کی تصاویر کھینچ کر بھیجو۔ اس پر کالر نے انکار کرتے ہوئے جواب دیا کہ نہیں میں نے ایسا نہیں کہا ، پھر بشری بی بی نے کہا کہ جو چیزیں گھر کے اندر آتی ہیں ان کی تصاویر نہیں بناتے البتہ جو باہر جاتی ہیں ان کی تصویریں کھینچی چاہیں۔ بشری بی بی نے اس آڈیو میں کہا کہ انعام نے کہا ہے اور اس کو تصویریں بھیج دی ہیں۔ اسی اثنا سابق خاتون اول نے ٹیلی فون پر موجود شخص کو انتظار کرنے کی ہدایت کی اور پھر پیچھے گھر میں کسی شخص (ملازم) سے توشہ خانہ کے تحائف کی تصاویر سے متعلق استفسار کرنے لگیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے