تازہ ترین

عمران خان کا 23 دسمبر کو پنجاب اور خیبرپختونخوا کی اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان

عمران خان کا 23 دسمبر کو پنجاب اور خیبرپختونخوا کی اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ آئندہ جمعے 23 دسمبر کو پنجاب اور خیبرپختونخوا کی اسمبلیاں تحلیل کردیں گے اور پھر 123 اراکین استعفوں کی تصدیق کے لیے قومی اسمبلی جائیں گے۔ عمران خان نے زمان پارک سے بذریعہ ویڈیو لنک قوم اور لاہور کے لبرٹی چوک کارکنان سے خطاب کیا، اس موقع پر ان کے ساتھ وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی اور وزیر اعلی کے پی کے بھی موجود تھے۔ عمران خان نے کہا کہ میرا جینا مرنا پاکستان میں ہے، مجھے خوف ہے کہ چوروں کا یہ ٹولہ ملک کو بہت زیادہ تباہی کی طرف لے کر جارہا ہے، آج ملک میں تمام ہی طبقے ملک کی معیشت ڈوبنے کا خطرات سے دوچار ہے، پچاس سالوں میں پہلی بار مہنگائی ملک کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ ساڑھے سات لاکھ لوگ ان سات ماہ میں بیرون ملک منتقل ہوگئے، ہر طرف مایوسیوں کے بادل چھائے ہوئے ہیں، جس کی وجہ چوروں کے ٹولے کا حکومت میں ہونا ہے جبکہ ہم نے کورونا جیسے دور میں بھی لوگوں کی مدد کی اور انہیں روزگار فراہم کیا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارے دور میں لگائی گئی انڈسٹری آج بند ہورہی ہے، کون ذمہ دار ہے اس رجیم چینج کا اور کیا ضرورت تھی کہ حکومت کو ختم کر کے انہیں اقتدار میں لایا گیا، اس کا جواب کون دے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے