اگر دنیا کی سب سے طاقتور شخصیات کی فہرست مرتب کی جائے تو وہ سندر پچائی کے نام کے بغیر مکمل نہیں ہو گی۔ انڈیا کے ایک پسماندہ علاقے سے تعلق رکھنے والے سندر پچائی آج گوگل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیں۔ سندر پچائی کی دولت کا تخمیہ 2022 میں 1.367ارب ڈالر لگایا گیا ہے، یعنی یہ نہ صرف دنیا کے امیر ترین انسانوں کی فہرست میں شمار کیے جاتے ہیں، بلکہ انہیں دنیا کا سب سے زیادہ تنخواہ لینے والا انسان ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ ان کی ماہانہ تنخواہ 242ملین ڈالر یعنی پاکستانی 19ارب روپے سے بھی زائد ہے۔ یہ بات جان کر یقینا آپ بھی حیران ہوں کہ آخر کسی شخص کی تنخواہ اتنی زیادہ کیسے ہو سکتی ہے اور یہ شخص اتنی زیادہ دولت کا آخر کرتا کیا ہو گا؟، لیکن اس سے بھی زیادہ اہم نکتہ یہ ہے کہ انڈیا کے ایک متوسط خاندان سے تعلق رکھنے والا یہ نوجوان آخر کس طرح آج اس مقام پر پہنچا کہ اس کے ماتحت ڈیڑھ لاکھ سے زائد ملازمین کام کر رہے ہیں۔ سندر پچائی 10جون 1975کو چنائی میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد رگو ناتھ ایک پرائیویٹ کمپنی میں جونیئر الیکٹریکل انجینئر تھے۔ اس خاندان کے پاس کل ملا کر دو کمروں پر مشتمل ایک چھوٹا سا گھر تھا، اس گھر میں سے بھی ایک کمرہ سندر پچائی کے والد نے کرائے پر دے رکھا تھا جبکہ دوسرے کمرے میں پورا خاندان رہا کرتا تھا۔ ایک متوسط گھرانے سے تعلق رکھنے کی وجہ سے سندر پچائی کو ہمیشہ سے اخراجات کے مسائل کا سامنا رہا، لیکن کیونکہ سندر پڑھائی میں اچھے تھے، اس لیے اِنہیں پہلے ایک اچھے کالج اورپھر آئی آئی ٹی کھڑگ پوریونیورسٹی میں بھی سکالر شپ مل گئی۔
سا ئنس و ٹیکنالوجی
سندر پچائی سب سے بڑی ٹیکنالوجی کمپنی کا سی ای او
- by web desk
- دسمبر 25, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1423 Views
- 3 سال ago