صحت

موسم سرما میں خشک جِلدی امراض کو کیسے حل کریں

موسم سرما میں خشک جِلدی امراض کو کیسے حل کریں

موسم سرما کے آتے ہی جہاں ہم شادی بیاہ کی تقریبات کے منتظر ہوتے ہیں اور مختلف تقریبات کی تیاریوں میں مصروف ہو جاتے ہیں وہیں ہماری جلد بری طرح نظر انداز اور موسم کے اثرات کی وجہ سے متاثر ہوتی ہے۔ اکثر افراد کو سردیوں میں خشکی اور خارش کی وجہ سے جلد کے مسائل کا سامنا رہتا ہے اور جلد کی بیشتر بیماریوں کا علاج بہت محتاط انداز میں کرنا پڑتا ہے۔ ماہرین جلد کے مطابق موسم سرما میں بیشتر مریض کیراٹوسس پیلاریس (Keratosis pilaris) نامی بیماری کا شکار ہوجاتے ہیں۔ اسے عام زبان میں چکن اسکِن یا اسٹرابیری اسکِن بھی کہتے ہیں۔ اس بیماری میں ہیر فولیکل میں بیکٹیریا، چکنائی اور ڈیڈ اسکِن جم جاتی ہے اور اس کے باعث جِلد پر گہرے دھبے نمایاں ہوجاتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق یہ عام طور سے جینیاتی مرض ہے جو ہیر فولیکل کے بند ہونے کے باعث بالوں کی نشونماں میں مسائل کا سبب بنتا ہے۔ ماہرین کے مطابق جن افراد کو ان مسائل کا سامنا ہو یا اس مرض میں مبتلا ہوں تو انہیں اپنا طرز زندگی تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے