ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 700 روپے کا اضافہ ہوا۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس اضافے کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کا بھا ایک لاکھ 78 ہزار 200 روپے ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کا بھا 600 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 52 ہزار 778 روپے ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھا ایک ہزار 798 ڈالر فی اونس برقرار ہے۔