دنیا

چین میں 25 کروڑ افراد کورونا سے متاثر ہوسکتے ہیں امریکی میڈیا رپورٹ

چین میں 25 کروڑ افراد کورونا سے متاثر ہوسکتے ہیں امریکی میڈیا رپورٹ

چین میں کورونا وبا سے متعلق امریکی میڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دسمبر میں چین میں 25 کروڑ افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوسکتے ہیں۔ واشنگٹن سے امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اعداد و شمار چین کی نیشنل ہیلتھ کمیشن کی اندرونی اجلاس میں پیش کیے گئے۔ امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق چینی ہیلتھ حکام کا کہنا تھا کہ چین میں کورونا کے پھیلا کی شرح اب بھی بڑھ رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اندازہ لگایا گیا ہے کہ بیجنگ اور سیچوان میں نصف سے زیادہ آبادی پہلے ہی کورونا سے متاثر ہوچکی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے