صحت

چین میں کورونا کی روک تھام کو نئی صورتحال کا سامنا ہے صدر شی جن پنگ

چین میں کورونا کی روک تھام کو نئی صورتحال کا سامنا ہے صدر شی جن پنگ

چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا ہیکہ چینی حکام کو زندگیاں بچانے کے لیے اقدامات کرنیکی ہدایت کی ہے۔ بیجنگ سے خبر ایجنسی کے مطابق چین میں کورونا وائرس کی صورتحال پر اپنے بیان میں چینی صدر کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت ملک میں کورونا کی روک تھام کے حوالے سے نئی صورتحال کا سامنا ہے۔ چینی صدر نے کہا کہ کورونا کی روک تھام اور اس پرقابو پانے کے لیے نئے سرے سے کام کرنا ہے، حب الوطنی پر مبنی صحت مہم کو ہدف بناکر چلانا ہے۔ انھوں نے کہا کہ وبا پر قابو پانے کے لیے کمیونٹی لائن آف ڈیفنس کو مضبوط بنانا چاہیئے۔ صدر شی جن پنگ نے کہا کہ وبا کی روک تھام کے لیے لوگوں کی زندگیوں اور صحت کو مثر انداز میں تحفظ دینا چاہیئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے