پاکستان

اسلام آباد میں سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر حفاظتی چیک پوسٹس قائم

اسلام آباد میں سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر حفاظتی چیک پوسٹس قائم

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر 25 مختلف مقامات پر عارضی حفاظتی چیک پوسٹس قائم کر دی گئیں۔ پولیس کے مطابق ریڈ زون کے داخلی راستوں کی سیف سٹی کیمروں سے ریکارڈنگ کی جائے گی جبکہ میٹرو سروس کے مسافروں کی ویڈیو ریکارڈنگ کی جائے گی، شہریوں سے گزارش ہے کہ اپنی شناختی دستاویزات ساتھ رکھیں۔ پولیس نے ہدایت کی ہے کہ گاڑیوں پر ایکسائز دفتر سے جاری شدہ نمبر پلیٹ استعمال کریں، غیر نمونہ نمبر پلیٹ اور غیر رجسٹرڈ شدہ گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ غیر ملکی شہری بھی اپنی شناختی دستاویزات ساتھ رکھیں، کرایہ داروں اور ملازمین کا اندراج قریبی پولیس اسٹیشن یا خدمت مراکز پر کروائیں جبکہ جن افراد نے غیر رجسٹرڈ مقامی یا غیر ملکی ملازم رکھے ہوئے ہیں ان کو بھی شامل تفتیش کیا جائے گا۔ کسی بھی غیر معمولی سرگرمی کی اطلاع پکار 15 پر دیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے