کھیل

کراچی ٹیسٹ کا دوسرا روز نیوزی لینڈ نے بغیر کسی نقصان 165 رنز بنا لیے

کراچی ٹیسٹ کا دوسرا روز؛ نیوزی لینڈ نے بغیر کسی نقصان 165 رنز بنا لیے

کراچی: سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان ٹیم پہلی اننگز میں 438 رنز بنا کر آٹ ہوگئی، جواب میں کیوی ٹیم نے دن کے اختتام پر بغیر کسی نقصان 165 رنز بنا لیے۔ مہمان ٹیم کے اوپنرز بلے بازوں نے شاندار آغاز کیا۔ ٹام لیتھم 78 اور ڈیون کونوے 82 رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔ قومی ٹیم کی جانب سے فاسٹ اور اسپن بولرز نے وکٹ لینے کی کوشش کی تاہم کامیابی نہیں مل سکی۔قبل ازیں، پاکستان نے 317 رنز پانچ وکٹوں کے نقصان پر بقیہ اننگز کا آغاز کیا لیکن کپتان بابراعظم دوسرے روز پہلے اوور کی چوتھی گیند پر ٹم ساوتھی کے ہاتھوں آٹ ہوگئے۔ انہوں نے 161 رنز کی اننگز کھیلی۔ بابراعظم کے آٹ ہونے کے بعد نعمان علی نے آغا سلمان کے ساتھ مل کر 54 رنز کی شراکت قائم کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے