علاقائی

گوادر کے پرامن عوام پر سخت رویہ رکھنے کی مذمت کرتے ہیں رہنما جماعت اسلامی

گوادر کے پرامن عوام پر سخت رویہ رکھنے کی مذمت کرتے ہیں رہنما جماعت اسلامی

جماعت اسلامی کے رہنما مولانا عبدالحق ہاشمی کا کہنا ہے کہ گوادر کے پرامن عوام پر سخت رویہ رکھنے کی مذمت کرتے ہیں۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گوادر میں مطالبات کے حق میں دھرنا دیا گیا تھا، کل شرکا کے خلاف کارروائی کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ گوادر کا دھرنا بارڈر ٹریڈ کے مسائل اور ٹرالنگ مافیا کے خلاف تھا۔ رہنما جماعت اسلامی نے کہا کہ گزشتہ سال حکومت اور دھرنا والوں کے ساتھ ہوئے معاہدے پر عملدرآمد نہیں ہوا، دو ماہ سے گوادر کے لوگ بنیادی مسائل کا مطالبہ لیے بیٹھے ہیں، حکومت غیرسنجیدہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت مذاکرات کرنا چاہتی ہے تو اس کے لئے بااختیار کمیٹی بنائی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے