پاکستان

بروقت انتخابات سے اداروں میں عمران کے سہولت کار نہیں رہیں گے بلاول بھٹو

بروقت انتخابات سے اداروں میں عمران کے سہولت کار نہیں رہیں گے بلاول بھٹو

لاڑکانہ: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بروقت انتخابات سے اداروں میں عمران کے سہولت کار نہیں رہیں گے۔ لاڑکانہ میں بلاول بھٹو زرداری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران چاہتے ہیں آمریت کا دروازہ کھلے اور وہ بیک ڈور سے ایک مرتبہ پھر وزیر اعظم بن سکیں، خان صاحب کی پہلے ضد اور سازش یہ تھی کہ اسٹیبلشمنٹ میں بیٹھے ان کے سہولتکاروں کی موجودگی کے دوران انتخابات ہوں اور وہ کامیاب ہوں۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ سے تو ان کے سہولت کار ہٹ گئے لیکن کسی اور ادارے میں شاید ان کے سہولت کار ابھی موجود ہوں۔ بلاول بھٹو نے زور دیا کہ ماضی میں حکومتیں اپنی آئینی مدت پوری نہیں کرتی تھیں، ہم نے پارلیمنٹ کی آئینی مدت کو یقینی بنایا، 2007 سے 2013، پھر 2018 اور اب 2023 تک پارلمان اپنی مدت پوری کرنے جا رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے