پاکستان

کل اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کروانا ممکن نہیں ہے رانا ثناء اللّٰہ

کل اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کروانا ممکن نہیں ہے رانا ثناء اللّٰہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ عدالت کا حکم سر آنکھوں پر لیکن قابل عمل نہیں، کل اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کروانا ممکن نہیں ہے۔ نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کیلئے 4 سے5 ماہ لگیں گے، جنرل الیکشن کیلئے تو 8 سے 10 ماہ چاہئیں، 1 ہزار پولنگ اسٹیشنز کیلئیانتظامات کم وقت میں نہیں ہوسکتے۔ رانا ثنا نے کہا کہ اسلام آباد میں پہلے ہی حملہ ہو چکا ہے، ابھی بھی سیکیورٹی خدشات ہیں، الیکشن کمیشن اپنے طور پر اپیل دائر کرنے کا مجاز ہے، ہم اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے پر اپیل دائر کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے