پاکستان

حکومت کی سیکیورٹی فراہمی سے معذرت اسلام آباد میں آج بلدیاتی الیکشن کا انعقاد ناممکن ہے ذرائع

حکومت کی سیکیورٹی فراہمی سے معذرت اسلام آباد میں آج بلدیاتی الیکشن کا انعقاد ناممکن ہے ذرائع

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کے لیے فوری سیکیورٹی کے انتظامات سے معذرت کرلی جبکہ الیکشن کمیشن کے ذرائع نے بھی اکتیس دسمبر کو الیکشن کا انعقاد ناممکن قرار دے دیا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے رانا ثنا للہ نے کہا کہ عدالت کا حکم سر آنکھوں پرلیکن عدالتی فیصلہ قابلِ عمل نہیں ہے، ایک ہزار پولنگ اسٹیشنں کے انتظامات اتنے کم وقت میں ممکن نہیں ہیں اور نہ ہی پولنگ اسٹیشنز پر رات تک اہلکار تعینات کیے جاسکتے ہیں۔ رانا ثنا اللہ نے بتایا کہ بلدیاتی الیکشن کروانے میں اب کم از کم چار سے پانچ ماہ لگ جائیں گے، بلدیاتی ادارے 2022 میں مدت پوری کر چکے ہیں جبکہ پچھلی حکومت نے دو ڈھائی سال انتخابات کیوں نہیں کرائے؟

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے