کراچی: پی سی بی کے سی ای او بھی بچت مہم کی زد میں آگئے۔ پی سی بی افسران کی بھاری تنخواہیں دیکھ کر مینجمنٹ کمیٹی کے ہوش اڑ گئے ہیں، ان کا خیال ہے کہ اگر شاہ خرچیوں پر قابو نہ پایا گیا تو جلد خزانہ خالی ہو جائے گا،یہ بھی محسوس کیا گیا کہ بیشتر حکام کام سے زیادہ رقوم وصول کر رہے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ کئی کو باقاعدہ طور پر آگاہ کر دیا گیا کہ وہ تنخواہ میں 30 سے 40 فیصد کمی برداشت کریں یا گھر واپس چلے جائیں،انھیں فیصلے کیلیے ایک ہفتے کا وقت ملا ہے،یو اے ای سے آنے والے چیف ایگزیکٹیو فیصل حسنین بھی ان میں شامل ہیں۔ 2014 کے پی سی بی آئین میں سی ای او کی گنجائش ہی موجود نہیں ہے،اسی لیے ویب سائٹ پر فیصل کا کوئی عہدہ ہی درج نہیں کیا گیا،


