آک لینڈ: پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز سے پہلے نیوزی لینڈ کی ٹیم اہم بولر سے محروم ہوگئی۔ فاسٹ بولر ایڈم ملنے پاکستان اور بھارت کے خلاف ون ڈے سیریز سے دستبردارہوگئیہیں،ان کی جگہ ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ بلیئر ٹکنر کو ایڈم ملنے کی جگہ ون ڈے ٹیم میں شامل کرنے کا اعلان کردیا گیاہے۔ ترجمان نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کیمطابق ایڈم ملنے نومبرمیں بھارت کیخلاف ہوم سیریز کے دوران ہمیسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے تھے۔ وہ ان دنوں ولنگٹن فائربریڈز کی طرف سے کھیل رہے ہیں، ان کا موقف ہے کہ وہ بھی انٹرنیشنل کرکٹ کے چیلنج پر پورا اترنے کے لیے خود کو تیار نہیں پارہے۔ چیف سلیکٹر نے ان کی اس جرات اور ایمانداری کو سراہاہے اورامید ظاہر کی ہے کہ ٹکنر ون ڈے سیریز میں اچھی پرفارمنس دیں گے۔