تازہ ترین

قومی سلامتی کمیٹی نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشنز کی منظوری دیدی

قومی سلامتی کمیٹی نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشنز کی منظوری دیدی

اسلام آباد: قومی سلامتی کمیٹی نے ایک بار پھر ملک کو معاشی بحران سے نکالنے اور دہشت گردی سے پاک کرنے کا عزم کیا ساتھ ہی انسداد دہشت گردی کے لیے مختلف فیصلوں کی منظوری بھی دی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں ملک کی سیاسی اور عسکری قیادت نے شرکت کی۔ شرکا میں وزیراعظم، تمام سروسز چیفس، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر داخلہ رانا ثنااللہ سمیت دیگر وزرا، انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان اور دیگر حکام شامل تھے۔ اجلاس تین گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہا جس میں دہشت گردی سے متعلق کارروائیوں کے حوالے سے مختلف فیصلے کیے گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے