صحت

چین میں پائے گئے نئے کورونا ویرینٹ کی پاکستان میں تصدیق

چین میں پائے گئے نئے کورونا ویرینٹ کی پاکستان میں تصدیق

چین میں پائے جانے والے کورونا وائرس کے نئے ایکس بی بی ویرینٹ کی پاکستان میں تصدیق ہو گئی۔ قومی ادارہ برائے صحت اور آغاخان یونیورسٹی کے ماہرین نے ایکس بی بی ویرینٹ کی تصدیق کی ہے۔ این آئی ایچ اور آغا خان یونیورسٹی حکام کے مطابق جینوم سیکونسنگ سے ایکس بی بی ویرینٹ کی تصدیق کی گئی، تاہم ابھی تک پاکستان میں بی ایف 7 ویرینٹ کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ سابق وفاقی مشیرِ صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ غالب امکان ہے کہ بی ایف 7 ویرینٹ بھی پاکستان پہنچ چکا ہے۔ آغا خان یونیورسٹی کے ماہر ڈاکٹر فیصل محمود نے بھی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے بھی 100 فیصد یقین ہے کہ دونوں ویرینٹس پاکستان آ چکے ہیں۔ حکام اور ماہرین کے مطابق پاکستان کو دونوں نئے ویرینٹس سے کوئی بڑا خطرہ نہیں، یہاں قوتِ مدافعت بہت بہتر ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے