پاکستان

عدالتی حکم کے باوجود گاڑی مالک کو نہ دینے پر جسٹس فائز ڈی جی کسٹم پر برہم

عدالتی حکم کے باوجود گاڑی مالک کو نہ دینے پر جسٹس فائز ڈی جی کسٹم پر برہم

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود گاڑی مالک کو نہ دینے پر ڈی جی کسٹم پر برہمی کا اظہار کیا۔ سپریم کورٹ میں نان کسٹم پیڈ گاڑی کی مالک کو حوالگی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالتی حکم پر ڈی جی کسٹم انٹیلی جنس فیض احمد سپریم کورٹ میں پیش ہوئے۔جسٹس قاضی فائز عیسی نے ڈی جی کسٹم سے استفسار کیا کہ کیا آپ قانون سے بالاتر ہیں ؟ آپ عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کیوں کررہے ہیں ؟ تین عدالتوں نے حکم دیا کہ گاڑی مالک کے حوالے کریں، پانچ سال سے کسٹم نے شہری کی گاڑی پکڑ کر بند کررکھی ہے، پانچ سال سے وئیر ہاس میں کھڑی گاڑی خراب ہوگئی کیا آپ مالک کا نقصان پورا کریں گے ؟۔ ڈی جی کسٹم نے جواب دیا کہ یہ گاڑی حوالگی کا بہت منفرد کیس ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے