تجارت

میرپور خاص بند چکی سے 50 کلو والی گندم کی ہزار بوریاں برآمد

میرپور خاص بند چکی سے 50 کلو والی گندم کی ہزار بوریاں برآمد

میر پور خاص: میرپورخاص میں ڈپٹی کمشنر نے رات گئے 4 سال سے بند آٹا چکی پر چھاپہ مار کر سرکاری گندم کی 50 کلو وزنی ایک ہزار بوریاں برآمد کرکے چکی اورگودام کو سیل کردیا۔ ڈپٹی کمشنر زین العابدین نے اے سی شجاع آباد اور متعلقہ پولیس کے ہمراہ پبلک اسکول روڈ پر کاروائی کی جس کے دوران ہتھوڑو کی مدد سے چکی اور اس سے منسلک گودام کے تالے توڑ کر ذخیرہ شدہ گندم کی بوریوں کی موجودگی کی تصدیق کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر زین العابدین کا کہنا تھا کہ چیف سیکریٹری کی سخت ہدایت ہے کہ منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی نہیں ہونی چاہیے اس لیے جیسے ہی اطلاع ملی فوری کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے