اسلام آباد: متحدہ عرب امارات نے پاکستان کے ساتھ دو بلین ڈالر قرض کو رول اوور کرنے اور مزید ایک بلین ڈالر اضافی قرض فراہم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف اعلی سطحی وفد کے ہمراہ دو روزہ سرکاری دورے پر آج ابو ظہبی پہنچے جہاں وزیراعظم کی متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات ہوئی۔ وفاقی وزیر اطلاعات کے مطابق دونوں رہنماں نے دوطرفہ تعلقات میں مسلسل پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا جبکہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے ہر سطح پر دوطرفہ تبادلوں اور باقاعدہ بات چیت کی اہمیت پر اتفاق کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زید کو پاکستان کے سرکاری دورہ کی دعوت بھی دی جس پر انہوں نے رضامندی ظاہر کی۔ دورہ کی تاریخوں کا فیصلہ سفارتی ذرائع سے کیا جائے گا۔
دلچسپ اور عجیب
امارات کا پاکستان کا دو بلین ڈالر قرض رول اوور کرنے مزید 1 ارب ڈالر دینے کا فیصلہ
- by web desk
- جنوری 12, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1463 Views
- 2 سال ago