کھیل

شاداب خان کی پی ایس ایل 8 کے لیے دستیابی کی تصدیق

شاداب خان کی پی ایس ایل 8 کے لیے دستیابی کی تصدیق

اسلام آباد: سابق ٹیسٹ اسپنر سعید اجمل نے شاداب خان کی پی ایس ایل کےلیے دستیابی کی تصدیق کردی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ اور اسپانسر ادارے کے ساتھ شراکت داری کے معاہدے کی تقریب میں سوالات کے جوابات دیتے ہوئے شہرہ آفاق اسپنر کا موقف تھا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل لیگز کھیلنے ضرور جانا چاہیئے۔ انجری کسی بھی وقت اور کہیں بھی ہوسکتی ہے۔بگ بیش کھیلنے سے شاداب خان کو بہت فائدہ ہوا ہے آسٹریلیا میں کھیلنے کی وجہ سے ورلڈکپ میں اس کی کارکردگی کا گراف بلند ہوا۔شاداب خان جنوری کے تیسرے ہفتے میں ٹریننگ شروع کردیں گے اور پی ایس ایل کے لیے بطور کپتان دستیاب ہوں گے۔ سعید اجمل نے پی سی بی میں سیاسی کردار کو ختم کرنے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ پی سی بی میں ایک قانون ہونا چاہیئے۔چیئرمین تبدیل ہوتا ہے تو کھلاڑیوں پر اثر ہوتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے