صحت

پنجاب میں خناق اور خسرے سے بچوں کےجاں بحق ہونے کا انکشاف

پنجاب میں خناق اور خسرے سے بچوں کےجاں بحق ہونے کا انکشاف

محکمہ صحت پنجاب نے خناق اور خسرے سے ہلاکتوں کی رپورٹ جاری کردی جس میں پنجاب میں خناق اور خسرے سے بچوں کیجاں بحق ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق 25 سے 31 دسمبرکیدوران خسرے سے 25 اورخناق سے 9 بچے زندگی کی بازی ہارگئے، پنجاب میں خسرے کے ایک ہزار 932 کیسز سامنے آئیہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ لاہور میں 395 اورراولپنڈی میں 334 بچیخسرے سے متاثر ہوئے جبکہ صوبے سے خناق کے 121 کیسز سامنےآئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق خناق کے کیسز فیصل آباد، جھنگ، رحیم یار خان اور راولپنڈی میں رپورٹ ہوئے،خسرے کیتصدیق شدہ کیسز میں سے 32 فیصد بچوں نیخسرے ویکسین کی کوئی خوراک نہیں لی ۔ کنفرم خسرے کے کیسز میں 16 فیصد نیخسرے کی ایک ویکسین لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے