کھٹمنڈو: نیپال میں مسافر طیارہ گرکر تباہ ہوگیا جس میں متعدد افراد ہلاک ہوگئے، جہاز میں عملے سمیت 72 افراد سوار تھے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مسافر طیارہ اتوار کو وسطی نیپال کے پرانے اور نئے پوکھارا ہوائی اڈے کے درمیان گر کر تباہ ہوا۔ یٹی ایئر لائنز کے ترجمان نے بتایا کہ جہاز میں 68 مسافر اور 4 عملے کے افراد سوار تھے، تاہم حادثے میں کوئی زندہ بچا ہے یا نہیں اسکا علم نہیں۔ حادثے کے مقام سے چند لاشیں ملی ہیں اور ابھی ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ جہاز کے گرنے کے بعد ملبے کو آگ لگ گئی تھی جسے بجھایا جا رہا ہے۔