کھیل

آسٹریلیا سے میچز کی منسوخی افغانستان کی پاکستان سے سیریز کھیلنے کی خواہش

آسٹریلیا سے میچز کی منسوخی افغانستان کی پاکستان سے سیریز کھیلنے کی خواہش

دبئی: افغانستان نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ ون ڈے سیریز کھیلنے کیلیے پی سی بی سے رابطہ کرلیا۔ افغانستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کے ساتھ میچز کی منسوخی کے بعد پاکستان سے میچز کھیلنے کی خواہش ظاہر کی۔ افغان کرکٹر بورڈ نے متحدہ عرب امارات میں ون ڈے سیریز کھیلنے کیلیے پاکستان کرکٹ بورڈ سے رابطہ بھی کرلیا، مثبت جواب پر مارچ میں تین ون ڈے میچز متوقع ہیں۔ یاد رہے کہ آسٹریلیا نے گذشتہ دنوں افغانستان سے سیریز منسوخ کردی تھی۔ دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ پاکستان سپر لیگ اور نیوزی لینڈ سیریز کے درمیان سیریز کھیلنے کے آپشن پر غور کررہا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں اگست میں بھی سپر لیگ کے تین میچز میں مقابلہ کریں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے