لاہور: عمران خان نے چوہدری پرویز الہی سے اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ مسلم لیگ ق کو تحریک انصاف میں ضم کردیا جائے اور ق لیگ کے تمام امیدوار بلے کے نشان پر الیکشن لڑیں۔ چوہدری پرویز الہی نے اس حوالے سے مشاورت کے لیے ق لیگ کا اعلی سطحی اجلاس اپنی رہائش گاہ پر طلب کرلیا ہے۔ تحریک انصاف کے ذمہ دار زرائع کے مطابق عمران خان نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ ق لیگ کو تحریک انصاف میں ضم کیا جائے اس کے ساتھ ساتھ عمران خان مونس الہی کے سیاسی تدبر اور وفاداری سے کافی خوش تھے۔