پاکستان

نیب ترامیم سے فائدہ زرداری کی منی لانڈرنگ ریفرنس واپس بھیجنے کی درخواست

نیب ترامیم سے فائدہ زرداری کی منی لانڈرنگ ریفرنس واپس بھیجنے کی درخواست

اسلام آباد: سابق صدر آصف زرداری نے نیب ترامیم سے فائدہ لیتے ہوئے منی لانڈرنگ ریفرنس واپس بھیجنے کی درخواست دائر کردی۔ احتساب عدالت اسلام آباد میں پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت ہوئی، جس میں ان کے وکیل فاروق نائیک اور نیب پراسیکیوٹر پیش ہوئے۔ آصف زرداری اور فریال تالپور کی ریفرنس واپس بھیجنے کی درخواستوں پر وکیل فاروق نائیک نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری پر ریفرنس میں 30ملین کا الزم ہے۔ نیب اب تک یہ الزام بھی ثابت نہیں کر سکا۔ گورنر اسٹیٹ بینک نے بھی یہ کیس نیب کو نہیں بھیجا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے