کھیل

میسی بمقابلہ رونالڈو اسٹار فٹبالرز آج ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گے

میسی بمقابلہ رونالڈو اسٹار فٹبالرز آج ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گے

ریاض: پرتگال سے تعلق رکھنے والے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اور ارجنٹینا کو عالمی چیمپئین بنوانے والے لیونل میسی آج مشرق وسطی کے میدان پر ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گے۔ فرانسیسی کلب پیرس سینٹ جرمن (پی ایس جی) اور سعودی آل سٹار الیون کے درمیان میچ آج 19 جنوری کو پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے شروع ہوگا۔ کرسٹیانو رونالڈو کی قیادت میں سعودی آل اسٹار الیون میں النصر اور الہلال کلب کے کھلاڑی شامل ہوں گے، یہ نمائشی میچ کنگ فہد اسٹیڈیم ریاض میں کھیلا جائے گا۔ دوسری جانب میچ کی تمام ٹکٹیں فروخت ہوچکی ہیں جبکہ حکام نے اعلان کیا کہ ایک سعودی ریئل اسٹیٹ بزنس مین نے نیلامی میں 10 ملین ریال کی بولی لگانے کے بعد میچ دیکھنے کا ٹکٹ اپنے نام کرلیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے