پاکستان

نگراں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی تقرری حکومت اور اپوزیشن اعظم خان کے نام پر متفق

نگراں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی تقرری حکومت اور اپوزیشن اعظم خان کے نام پر متفق

پشاور: صوبائی حکومت اور اپوزیشن مشاورت کے بعد سابق چیف سیکریٹری اعظم خان کو نگراں وزیراعلی خیبرپختونخوا بنانے پر متفق ہوگئی۔ نگران وزیراعلی کے تقرر کے سلسلے میں وزیراعلی محمودخان اوراپوزیشن لیڈر اکرم درانی کے درمیان مشاورت کا آج آخری روز تھا، جس کے لیے اپوزیشن لیڈر اکرم خان درانی اسپیکر ہاس پہنچے اور حکومت سے مذاکرات کیے۔ اکرام خان درانی سے ہونے والے مذاکرات میں وزیراعلی محمود خان، پرویز خٹک، اسپیکر مشتاق غنی موجود تھے۔ دونوں فریقین نے حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے پیش کیے گئے ناموں پر غور کیا اور باہمی مشاورت و رضامندی سے سابق چیف سیکریٹری کو نگراں وزیراعلی خیبرپختونخوا بنانے کی منظوری دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے