تازہ ترین

آصف زرداری کا کم از کم ماہانہ تنخواہ 35 ہزار مقرر کرنے کا مطالبہ

آصف زرداری کا کم از کم ماہانہ تنخواہ 35 ہزار مقرر کرنے کا مطالبہ

سابق صدر و پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ محنت کشوں اور مزدوروں کی کم از کم ماہانہ تنخواہ 35 ہزار مقرر کی جائے۔ سابق صدر کا کہنا ہے کہ مزدور اور محنت کش کی تنخواہ 35 ہزار لازمی مقرر کرنے کا فیصلہ سرکاری سطح پر کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کی مشکلات اور تکالیف کے ازالے کے لیے اقدامات کرے۔ آصف زرداری کا یہ بھی کہنا ہے کہ عوام کے مسائل کو حل کرنا اور ریلیف دینا حکومت کی ذمہ داری اور فرض ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے