سا ئنس و ٹیکنالوجی

اسکول کی طالبہ نے صاف ہوا فراہم کرنے والا بیگ پیک بنالیا

اسکول کی طالبہ نے صاف ہوا فراہم کرنے والا بیگ پیک بنالیا

لندن: برطانوی اسکول کی 12 سالہ ذہین طالبہ نے ایک بیگ پیک بنایا ہے جو نہ صرف پہننے والے کے اطراف کی ہوا کو صاف کرکے خارج کرتا رہتا ہے بلکہ شمسی توانائی سے کام کرتا ہے۔ ایلینور وڈز نے یہ ڈیزائن ایک انجنیئرنگ مقابلے کے لیے تیار کیا ہے تاہم اس کی تحریک ان کی بیمار والدہ ہیں جو دمے کی مریضہ ہے اور معمولی آلودہ ہوا میں بھی پریشان ہوجاتی ہیں۔ اس بیگ کے اندر ایئرفلٹر، پنکھے اور ایک ڈائنیمو بھی نصب ہے۔ اس ایجاد سے دنیا بھر کے کروڑوں افراد مستفید ہوسکیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے