کراچی: مرحوم ٹی وی میزبان اور رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیو وائرل کرنے کے الزام میں گرفتار ملزمہ دانیہ شاہ کو عدالت نے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ رپورٹ کے مطابق سندھ ہائی کورٹ نے عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں جیل سے رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ ڈاکٹر عامر لیاقت مرحوم کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے کے کیس میں ان کی بیٹی دعائے زہرہ کی شکایت پر گرفتار ملزمہ دانیہ شاہ کو عدالت نے دو لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا ہے۔ یاد رہے کہ دانیہ شاہ کو دعائے زہرہ کی شکایت پر لودھراں سے گرفتار کر کے کراچی منتقل کیا گیا تھا۔ دانیہ شاہ پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ انہوں نے عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیوز بنا کر انہیں وائرل کیا ہے۔
انٹرٹینمنٹ
وائرل ویڈیو کیس عدالت نے دانیہ شاہ کو جیل سے رہا کرنے کا حکم دے دیا
- by web desk
- فروری 14, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1444 Views
- 3 سال ago