انٹرٹینمنٹ

ملالہ یوسفزئی کی ہالی ووڈ سُپر اسٹار ٹام کروز سے ملاقات

ملالہ یوسفزئی کی ہالی ووڈ سُپر اسٹار ٹام کروز سے ملاقات

لاس اینجلس: پاکستانی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کی اکیڈمی ایوارڈ کی جانب سے دیئے گئے ظہرانے پر ہالی ووڈ سپر اسٹار ٹام کروز سے ملاقات ہوئی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق دنیا بھر سے 95ویں اکیڈمی ایوارڈز کیلئے نامزد پروڈیوسرز، ڈائریکٹرز اور اداکاروں نے آسکرز کی جانب سے دیئے گئے ظہرانے میں شرکت کی۔ اس ظہرانے میں ملالہ یوسفزئی نے بھی ہالی ووڈ دستاویزی فلم اسٹرینجر ایٹ دی گیٹ کے ایگزیکٹو پروڈیوسر کے طور پر شرکت کی جہاں ان کی ملاقات ہالی ووڈ سپر اسٹار ٹام کروز، سٹیون سپیلبرگ اور کیٹ بلانشیٹ سمیت دیگر ہالی ووڈ لیجنڈز سے ہوئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے