کراچی: پاکستان سپر لیگ 8 میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 2 رنز سے شکست دے دی۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے پی ایس ایل 8 کے دوسرے میچ میں کراچی کنگز 200 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 197 رنز بنا سکی۔ کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم 80 رنز بنا کر ناقابلِ شکست رہے جبکہ شعیب ملک 52 رنز بنا کر آٹ ہوئے۔ وکٹ کیپر بیٹر میتھیو ویڈ 23 رنز بنا کر آٹ ہوئے۔ پشاور زلمی کی جانب سے وہاب ریاض اور جمی نیشم نے 2،2 جبکہ سلمان اِرشاد نے 1 وکٹ حاصل کی۔ اس سے قبل پشاور زلمی نے کراچی کنگز کی دعوت پر پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز بنائے۔