رہنما تحریک انصاف اسد عمر کا توہین الیکشن کمیشن کے معاملے میں کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن سے معافی مانگ لی ہے اور جواب جمع کرا دیا ہے۔ اسد عمر کا جواب میں کہنا ہے کہ اپنے بیانات پر معافی مانگتا ہوں، مجھے درگزر کیا جائے اور کارروائی ختم کی جائے۔ ان کے جواب کا متن تھا کہ الیکشن کمیشن عدالت یا ٹریبونل نہیں، اس لیے توہین کی کارروائی نہیں کرسکتا، اس سے متعلق کیس سندھ ہائی کورٹ میں زیرسماعت ہے۔ توہین عدالت قانون کے تحت جس کی توہین کا الزام ہو وہ کیس کی سماعت نہیں کرسکتا۔ جواب میں کہا گیا کہ توہین الیکشن کمیشن سے متعلق پیش کردہ مواد توہین کی تعریف میں نہیں آتا، الیکشن کمیشن صرف پی ٹی آئی کی اسکروٹنی پر توجہ دے رہا تھا۔